پاکستان اور نیوزی لینڈ کےد رمیان دوسرا ون ڈے میچ آ ج کھیلا جائیگا

راولپنڈی(اُمت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج راولپنڈی ہی میں کھیلا جائے گا جو پنڈی اسٹیڈیم میں اس سیریز کا آخری میچ ہوگا۔
آج کے میچ میں قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں گی جبکہ حارث سہیل آج بھی دستیاب نہیں ہوں گے
اسکے علاوہ شاداب خان کو آرام کروانے پر غور کیا جارہا ہے اور اسامہ میر کے کھیلنے کے امکانات روشن ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان دوسرے ایک روزہ میچ میں اسپیشلسٹ بیٹرز کو تبدیل نہیں کرےگا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل 30 اپریل کو کراچی کیلئےروانہ ہو جائیں گی۔
پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ابتداء میں تو کیوی بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی، ول ینگ نے 86 رنز بنائے
ڈیرل مچل نے سنچری اسکور کی پھر پاکستانی بولرز نے اچھا کم بیک کیا اور کیویز کو 7 وکٹ پر 288 رنز تک محدود کیا۔
جواب میں فخر زمان اور امام الحق نے 124 رنز کی اوپننگ شراکت بنا کر جیت آسان بنادی، امام 60 رنز بنا گئے، فخر زمان نے شاندار سنچری بنائی، بابر نے 49 اور پھر رضوان نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کو پانچ وکٹ سے فتح دلا دی۔ سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم ہی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔