یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہو گی، فائل فوٹو
یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہو گی، فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز پی کے 6367 سے کراچی آئی لیکن طیارے کے لیے سیڑھی آدھے گھنٹے بعد پہنچی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو لانے والے طیارے نے سہہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا تو کھلاڑیوں کو طیارے سے اتارنے کے لیے سیڑھی منگوائی گئی جوآدھے گھنٹے بعد پہنچائی گئی اس دوران کھلاڑی طیارے میں بیٹھے رہے۔

دونوں ٹیموں کو خصوصی پرواز سے کراچی لایا گیا جبکہ ائیرپورٹ سے ہوٹل تک روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پانچ میچز کی سیریز کے آخری تین مقابلے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ، دونوں ٹیمیں پیر سے نیٹ پریکٹس سیشن کریں گی،ٹریفک اور سیکورٹی کا خصوصی پلان بنایا گیا ہے۔

کراچی میں پہلا ون ڈے میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا، سیریز کا چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔