بھارت میں 6 افراد ہلاک کرنے والا ہاتھی پکڑا گیا

نئی دہلی(امت نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ میں مند پسند خوارک ’چاول‘ اور ’دالوں‘ کے حصول کے لیے 6 افراد کو ہلاک کرنے والے جنگی ہاتھی کو پکڑ لیا گیا۔ نر ہاتھی جنوبی ریاست کیرالہ میں چاول اور اناج کی دکانوں پر حملہ کرنے کے لیے بدنام تھا.

محکمہ جنگلات کے 150 اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم نے ہاتھی کو پکڑا۔ہاتھی کو قابو کرنے کے لیے متعدد ٹرانکولائزر (بیہوش کردینے والے انجکشن) شاٹس مارے۔ ہاتھی کو 5 ٹرانکولائزر شاٹس لگنے کے بعد بھی اس کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ہاتھی کو جی پی ایس کالر لگا کر وائلڈ لائف ریزرو میں لاکر چھوڑ دیا گیا ہے۔