چیٹ جی پی ٹی سے طبی مشورہ لینے پر ماہرین کیا کہتے ہیں؟

کراچی (امت نیوز) چیٹ جی پی ٹی ایک مقبول مگر متنازعہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ہے جو صحت اور تندرستی سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیکن کیا ChatGPT ہمیں قابل اعتماد طبی معلومات فراہم کر سکتا ہے؟ اس کا جواب حاصل کرنے کے لیے ماہرین نے صحت سے متعلق کچھ عام سوالات تیار کیے جن کے جوابات سے چیٹ بوٹ کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ فراہم کردہ معلومات کتنی درست ہوتی ہیں۔

اوپن اے آئی کا چیٹ بوٹ مختلف موضوعات پر مواد تحریر کرنے کا ایک جدید پلیٹ فارم بن گیا ہے جس نے امریکا کے میڈیکل لائسنسنگ امتحان جیسے مشکل امتحانات میں بھی جوابات دینے کی کافی حد تک مہارت حاصل کرلی ہے۔

ای میلز، مضامین اور دیگر تحریری مواد کی تیاری کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ صحت اور تندرستی کے مسائل کے بارے میں معلومات کے لیے بھی چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ 100 فیصد صحیح طبی مشورہ فراہم نہیں کرسکتا۔

چیٹ جی پی ٹی کی درست اور تازہ ترین طبی معلومات کی صلاحیت جانچنے کے لیےماہرین نے صحت سے متعلق چند عام سوالات پوچھے اور ان جوابات کا تجزیہ کیا۔