امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے کے قریب ، وقت پر تنازع
جنگ بندی بدھ کی صبح تہران کے وقت کے مطابق 3:30 بجے (00:00 GMT) ختم ہو جائے گی۔ایرانی سرکاری ٹی وی،بدھ کی شام ختم ہوگی، ٹرمپ
فائل فوٹو
تہران/اسلام آباد/واشنگٹن: ایران اور امریکہ کے درمیان 8 اپریل سے جاری 14 روزہ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کا وقت قریب آتے ہی خطے میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا، ثالث ملک پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے مختلف اوقات بیان کیے جا رہے ہیں، جس نے عالمی سطح پر ابہام اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق جنگ بندی بدھ کی صبح تہران کے وقت کے مطابق 3:30 بجے (00:00 GMT) ختم ہو جائے گی۔
تہران کا کہنا ہے کہ یہ وقت اس 14 روزہ معاہدے کے عین مطابق ہے جو 8 اپریل کو شروع ہوا تھا۔ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی منگل اور بدھ کی درمیانی شب 23:50 GMT پر ختم ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی واشنگٹن کے وقت کے مطابق بدھ کی شام ختم ہوگی۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ وہ اس مدت میں توسیع کے حق میں نہیں ہیں اور اگر معاہدہ نہ ہوا تو “بمباری دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔