سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کی ہیں؟فائل فوٹو
سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کی ہیں؟فائل فوٹو

بیرونِ ملک دولت کا الزام ، اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرونِ ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کرنے پر امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

اسد عمر نے اپنے نوٹس کے ذریعے سراج الحق سے الزام پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے وکلا نے بے بنیاد الزام تراشی پر سراج الحق کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اپنے الزام پر کھلے عام معافی مانگیں ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

اسد عمر نے سوال کیا ہے کہ سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کی ہیں؟۔