سندھ کراٹے چیمپئن شپ کاانعقاد،ٹورس ایم ایم اے نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی (امت اسپورٹس )سندھ کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد ناگامن مارشل آرٹس آرگنائزیشن کی جانب سے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں واقع اپنے معروف ڈوجو (ٹریننگ ہال)میں کیا گیا جو کہ دو روز تک جاری رہا،جس میں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، نواب شاہ، سانگڑھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں میں مقابلے کے بعد کراچی نے پہلی جب کہ سانگھڑ نے دوسری اور لاڑکانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کلبوں میں بھی زبردست مقابلہ ہوا، جس میں ٹورس ایم ایم اے نے پہلی پوزیشن حاصل کی، شوتوکان کراٹے سانگڑھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اور ناگامین مارشل آرٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس ایونٹ کے فاتحین نے آئندہ ہونے والی نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2023 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔واضح رہے کہ چیمپیئن شپ میں ابتدائی سے لے کر اعلی درجے تک کی مختلف کیٹیگریز شامل تھیں، جس میں کمائتے (فائٹ) اور کاتا (رسمی مشق) دونوں ایونٹس شامل تھے۔واضح رہے کہ اس ایونٹ کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کی مکمل سرپرستی حاصل رہی۔