ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے، فائل فوٹو
ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر وفاقی وزیر خواجہ آصف کو دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر پی ٹی آئی نے وزیردفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

نوٹس پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا ہے، اور سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا ہے، سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد عائد کیا، اور میڈیا پرعمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کریں، اور ملک کے معروف اخبارات میں معذرت نامہ شائع کروائیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں 10 ارب روپیہ ہرجانہ ادا کریں، معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔