فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیہون: مسافر وین الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

سیہون: سندھ کے شہر سیہون میں مسافر وین الٹنے سے  4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

کلری اسٹاپ کے نزدیک مسافروں سے بھری وین منزل کی جانب فراٹے بھرتے ہوئے جا رہی تھی کہ ٹائی راڈ کھل جانے سے قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔

وین میں سوار 4 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے ریسکیو عملے کی مدد سے زخمیوں کو قریب ہسپتال منتقل کر دیا۔