ایک گھنٹے میں نیویارک سے ٹوکیو لے جانے والا طیارہ متعارف

ہیوسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی فضائی کمپنی  نئے ہائپر سونک طیارہ تیار کیا ہے جو مسافروں کو نیویارک سے ٹوکیو صرف ایک گھنٹے میں پہنچا دے گا

وینس ایرو اسپیس کمپنی کی جانب سے بنایا جانے والا اسٹار گریزر نامی یہ طیارہ 11 ہزار 113 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا جس کو انڈسٹری میں ماک 9 کہا جاتا ہے۔

طیارے کو یہ طاقت روٹیٹنگ-ڈیٹونیشن انجن سے ملتی ہے جو فی سیکنڈ 20 ہزار بار گھومتا ہے لیکن اس کو ٹیک آف کے لیے روایتی انجن کی ہی ضرورت ہوگی۔

یہ طیارہ ناسا کی انسانی اسپیس فلائٹ فیسِلیٹی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

طیارہ مکمل ہونے کے بعد ہوائی اڈوں سے روایتی ایئر لائنز کی طرح ہی پرواز بھرے گا۔ لیکن ان جہازوں کے برعکس اسٹار گریزر 1 لاکھ 70 ہزار فٹ کی بلندی پرواز کر سکے گا۔

اس جہاز کی لمبائی 100 فِٹ اور چوڑائی 150 فِٹ ہوگی  جبکہ اس کا وزن  68 ہزار کلو گرام سے زیادہ ہوگا۔

جہاز میں 12 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی