LONDON, ENGLAND - JULY 10: Shadab Khan of Pakistan celebrates with Babar Azam after getting James Vince of England out during the 2nd Royal London Series One Day International match between England and Pakistan at Lord's Cricket Ground on July 10, 2021 in London, England. (Photo by Nathan Stirk/Getty Images)

قوم ٹیم عالمی نمبر1 بننے سے صرف2فتح کی دوری پر

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی نمبر 1 بننے سے صرف دو فتوحات کی دوری پر ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اگلے دو میچ جیت کر پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائے گا

نیوزی لینڈ کے خلاف تین صفر کی برتری نے گرین شرٹس کو پانچویں نمبر سے دو درجے چھلانگ لگاتے ہوئے تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

دنیا کی نمبر ون ، ون ڈے ٹیم بننے لیے پاکستان کو مہمان ٹیم کو وائٹ واش کران ہوگا۔

گرین شرٹس نے آخری بار 2003 میں نیوزی لینڈ کو 5 صفر سے وائٹ واش کیا تھا جب نیوزی لینڈ پاکستان میں آیا تھا۔

پچھلے دو سالوں سے نمبر 1 ون ڈے بلے باز بابر اعظم بھی ایک اور ریکارڈ توڑنے کے راستے پر ہیں ۔ انہیں تیز ترین 5000 رنز بنانے کے لیے صرف 19 رنز درکار ہیں۔

بابر اعظم اور امام الحق کے پاس ون ڈے کرکٹ میں 10 سنچری شراکت داری کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بننے کا بھی موقع ہے، کیونکہ انہوں نے آخری میچ میں یونس خان اور محمد یوسف کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔