راولپنڈی:طلبا کے دو گروپوں میں تصادم ، پتھراؤ، 3 زخمی

راولپنڈی(امت نیوز)راولپنڈی میں طلباء کے  دو  گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 طلبا زخمی ہو گئے۔  پولیس کے مطابق راولپنڈی 6ستھ روڈ پر دو طلباء گروپوں میں تصادم ہوا،طلباء نے ایک دوسرے پر  پتھراؤ کیا جس سے 3 طالب علم شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،طلباء نے اساتذہ اور کالجز پر بھی پتھراؤ کیا۔