ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا، فائل فوٹو
ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا، فائل فوٹو

لگتاہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ کیساتھ ویڈیو دیکھ لی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ فارن ایجنٹ کے بیان سے لگتاہے وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ کیساتھ ویڈیو دیکھ لی ۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ تم جیل جاﺅ، سازش، جھوٹ پر تمہیں سزا ہونا ملکی مسائل کا حل ہے، تمہارا زہر معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد  پیدا کررہا ہے،ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار، خلفشار نہیں روٹی، روزگار اورکاروبار چاہیے، انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو، آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر کاکہناہے کہ ہندوستان ، کشمیر، کبھی اسلام پر سیاست کرتے آرہے ہو اور آج بھی کررہے ہو،فارن ایجنٹ نے فتنہ فساد انتشار کی کال صرف چین کے وزیرخارجہ کو دیکھ کردی.

ان کاکہناتھا کہ بلاول کے کامیاب دورہ بھارت، بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران پاگل ہو گیا، وزیراعظم برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی رہنماﺅں سے ملاقات کررہے تھے ، شہبازشریف کیا کررہے ہیں، تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سرپر کالی بالٹی پہنی ہوئی ہے،تم2013 سے احتجاج اور سڑکوں پر ہواور رو رہے ہو۔