نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، فائل فوٹو
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آخری میچ ہے کوشش ہوگی جیت کے ساتھ سیریز کا اختتام کریں، پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے، میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آج کیویز کے خلاف اپنا 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

قومی ٹیم نے آخری بار2003 میں نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

واضح رہے کہ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کوفتح درکار ہے اور ہار گئے تو تیسری پوزیشن پر چلا جائے گا۔