عمران کی گرفتاری کی خبر عالمی میڈیا کی زینت بنی رہی

واشنگٹن/نئی دہلی (امت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری عالمی میڈیا کی زینت بنی رہی ۔جب کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ جبکہ اس پر تبصرے بھی کئے جاتے رہے ۔سی این بی سی کے مطابق گزشتہ نومبر میں ایک قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد، عمران خان نے سینئر فوجی افسر اور وزیر اعظم شہباز شریف پر ملوث ہونے کا الزام لگایا۔پاک فوج کے ترجمان نے عمران خان کے بغیر کسی ثبوت کے حاضر سروس سینئر فوجی افسر کے خلاف الزامات مسترد کردیئے تھے ،اسی طرح واشنگٹن پوسٹ سمیت دیگر عالمی اخبارات نے بھی عمران خان کی گرفتاری کو خبر کو نمایاں جگہ دی گئی ۔دریں اثنا بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل نے متعدد خبریں شائع کیں جب کہ ان کی گرفتاری کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا۔ادارے نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار۔ جب کہ ٹائمز آف انڈیا‘ نے بھی متعدد خبریں شائع کرنے سمیت اس کا لائیو بلاگ بھی چلایا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کو نمایاں جگہ دی ۔اس کے علاوہ ’انڈیا ٹوڈے‘’انڈین ایکسپریس‘ ’ہندوستان ٹائمز‘ کے علاوہ بھی دیگر بھارتی ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پر بھی عمران خان کی گرفتاری کی بریک نیوز چلاتے رہے ۔عالمی میڈیا خبر.