پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے صوبے میں جلد امن قائم کریں گے، فائل فوٹو
پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے صوبے میں جلد امن قائم کریں گے، فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ کا املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرکاری و بھی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔

انہوں نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں انتشار پھیلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ،سرکاری اور نجی املاک کی بخوبی حفاظت کی جائے،وزیراعلیٰ نے پولیس وین اور واٹر بورڈ کے سکشن ٹینکر کو نذرآتش کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز بس کی توڑ پھوڑ اور نرسری چوک درختوں کی نذرآتش کی کسی صورت نذرانداز نہیں کیا جاسکتا،یہ کونسا رویہ ہے کہ احتجاج کی آڑ میں عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں انتشار کے نام پر چھینا چھپٹی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس کاروائی عمل میں لائے۔