فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈالر تاریخ کی بلند تریں سطح کو عبورکرگیا

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر تاریخ کی بلند تریں سطح کو عبورکرگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر290 روپے کا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی جاری ہے ۔