فرح حبیب ، حماد اظہراور مسرت جمشید چیمہ بھی نامزد ملزمان ہیں۔ فائل فوٹو
فرح حبیب ، حماد اظہراور مسرت جمشید چیمہ بھی نامزد ملزمان ہیں۔ فائل فوٹو

اسلام آباد،سری نگر ہائی وے بلاک ،پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سری نگر ہائی وے کو بلاک کرنا شروع کر دیا تاہم پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔

کشمیر ہائی وے جی الیون سگنل پر کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس سے جھڑپوں کے دوران میٹرو اسٹیشن کو آگ لگا دی ۔ ختم نبوت اسٹیشن کمیٹی چوک و فیض آباد اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

لاہور میں مال روڈ گورنر ہاوس کے سامنے پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں چھڑپیں ہوئیں، پولیس نے چھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔