شاہ محمود قریشی واضح الفاظ میں انڈرٹیکنگ دینے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی واضح الفاظ میں انڈرٹیکنگ دینے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

اسلام آباد؛پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو  شاہراہ دستور ریڈیو چوک سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کے ریڈ زون سے حراست میں لیا گیا ہے۔

معروف صحافی عمران ریاض خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل اسد عمر کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

آزاد کشمیر،حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی الیکشن آج ہو گا

ضمنی الیکشن کیلئے کل 189 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 29 حساس جبکہ 20 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔