راولپنڈی میں پرتشدد مظاہروں کے مزید 5 مقدمات درج

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفاتری کے بعد ہونے والے پر تشدد مظاہروں پر راولپنڈی میں مزید5مقدمات درج کر لیے گئے،مقدمات اے ٹی ایم مشین توڑنے،بیکری میں توڑ پھوڑ، لوٹ مار، اسٹیٹ لائف کی بلڈنگ پر حملہ،اسلحہ چھیننے اور دیگر دفعات کے تحت مختلف تھانوں میں درج کیے گئے،

واقعات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس کو خالد محمود نے  بتایا کہ میں اسٹیٹ لائف انشورنس بلڈنگ نمبر1 مال روڈ صدر میں بطور ڈپٹی منیجر سروس کرتاہوں مورخہ 9مئی کو احتجاجی ریلہ جس میں 60 نامعلوم افراد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے سڑک بند کرکے پتھراؤ اور ڈنڈے سوٹے بلڈنگ پر برسائے جس کی وجہ سے بلڈنگ شیشے ٹوٹ گئے اور دیگر بلڈنگ کو نقصان پہنچا،رتہ امرال پولیس کو اے ایس آئی  نویداختر نے بتایا کہ بسلسلہ نفاذ دفعہ 144ض ف آرڈرڈھوک حسو چوک موجود تھا کہ آئی جے پی روڈ کی جانب سے امین اللہ خان،شفیع اللہ،پرویز،بختیار،رئیس،محمداقبال،ریاست،عامر،امان علی اور زوہیب نوجوان لڑکے پی ٹی آئی کے حق میں نعرتے لگاتے ہوئے ڈھوک حسو چوک کیطرف آئے جنکو باامداد ہمرائی ملازمان موقع پر قابو کر لیا گیا.

تھانہ ٹیکسلا  پولیس کوچوہدری راشد  نے بتایا کہ اپنے بیوی بچو ں کے ہمراہ  جب سیکٹر C1مین روڈ کے اوپر پہنچا تو دیکھا کہ روڈ سامنے کافی زیادہ تعداد میں گاڑیاں کھڑی کر کے بلاک کیا ہوا تھا اور ان گاڑیوں پر سوار افراد اپنے ہاتھ میں اسلحہ آتشیں مختلف اقسام کے لیکر فائرنگ کر رہے تھے ان میں سے کچھ لوگ روڈ کے اوپر سامنے کھڑے ہو کر اور کچھ لوگ گاڑیوں پر چڑھ کر فائر نگ کر رہے تھے میں نے واپسی کے لیے گاڑی کو موڑنے کا ارادہ کیا مگر قریب آنے کی وجہ سے کچھ نوجوان نے میری گاڑی کے اوپر زور زور سے ہاتھ مارتے ہوئے گالیاں نکال کر مجھے روڈ سے زبردستی سائیڈ پر کھڑا کیا اور اپنی گاڑیاں روڈ کو بلاک کرتے ہوئے آہستہ آہستہ چلا کر گزارنی شروع کر دی میں اور میرے بیوی بچے خوف میں مبتلا رہے ۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی ،فائل فوٹو
پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی ،فائل فوٹو

 

تھانہ ٹیکسلاپولیس کو چوہدری آفتا ب نے بتایا کہ میں بینک میں بطور برانچ منیجرڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں یہ کہ مورخہ09.05.23 میں بمعہ سٹاف شام چھٹی کرکے چلے گئے رات قریب 08 بجے شرپسند عناصر احتجاج کرتے ہوئے ہماری برانچ کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور اے ٹی ایم مشین، سی ڈی ایم مشین سی سی ٹی وی کیمرے گلاس ڈور اور گلاس ونڈوز سائن بورڈ وغیرہ مکمل توڑ دیے احتجاجی ہجوم میں شامل 200/250 نامعلوم اشخاص نے توڑ پھوڑ کرکے ہماری برانچ کاکافی نقصان کیا۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس کو توصیف شیرازی  نے بتایا کہ  پی ٹی آئی جماعت کے چند مقامی قائدین کی سرپرستی میں چوک سرائے کالا کی طرف سے ایک ہجوم تقریباً 200سے 250افراد پر مشتمل قافلہ جو کہ رائل سن ہوٹل کے سامنے آکے رک گئے اور نعرہ بازی شروع کر دیں اسی اثناء میں مقامی پولیس بھی پہنچ گئی، نعرہ بازی کا سلسلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا اور بعد مغرب ہجوم نے ہوٹل پر پتھراؤ شروع کر دیا اور انہی میں سے کچھ افراد با آواز بلند ہجوم کو دعوت دے رہے تھے کہ ہوٹل کو آگ لگا دو اور ہوٹل میں موجود تما م لوگوں کو مار دو اور ان میں سے کچھ افراد فائرنگ بھی کر رہے تھے ہم نے ان کی جذبات اور ارادے دیکھتے ہوئے ہوٹل مین گیٹ بند کر دیا اسی اثناء میں ایک بڑ ا گروپ مشتعل ہوتے ہوئے گیٹ کو توڑ پھوڑ کر اندر داخل ہو گئے اور اندر موجود ہوٹل کی بیکری پر حملہ کر دیا اور کیش کاؤنٹر میں موجود چار لاکھ  روپے،بیکری کے اندر کھانے پینے کا سامان جس کولڈرنک اور فروزن سامان اور دیگر اشیاء لوٹ مار کر لی جس کی مالیت10لاکھ  روپے تھی اور اندر تما م اے سی،شوکیس اور دیگر سامان توڑ پھوڑ دیا جس کی مالیت 15سے 20لاکھ روپے بنتی ہے اس کے علاوہ ہوٹل کا مین گیٹ توڑ پھوڑ کی جس کی مالیت 5لاکھ روپے ہے اور ساتھ میں موجود بینک کی اے ٹی ایم مشین کی بھی توڑ پھوڑ کی ہوٹل کی سیکیورٹی کے پاس موجود 12بور کی لائسنس یافتہ بندوقین چھین کر لے گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے،