فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید بھی گرفتار

لاہور: پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کرلیاگیا، ان کیساتھ حماد اظہر کے سیکریٹری کی بھی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمود الرشید عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ جا رہے تھے کہ انہیں تحویل میں لیا گیا تاہم ذرائع کاکہناتھاکہ سی آئی اے اقبال ٹائون نے ڈیفنس سے گرفتار کیا ۔ ادھر حماد اظہر کےسیکریٹری فیصل مہر کو  سبزہ زار میں ان کے گھر سے تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب اسلام آبا دسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رہنما جمال اکبر انصاری کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری کو رات گئے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

پولیس کی ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما جمال اکبر ناصر کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کے گرفتار کیا، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔