احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے، فائل فوٹو
احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے، فائل فوٹو

پی ڈی ایم نے ڈی چوک میں ریلی کیلیے اجازت مانگ لی

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم ) کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہرعوامی ریلی کیلیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی گئی ۔

پی ڈی ایم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو دی گئی درخواست میں 15 مئی کو ڈی چوک پر عوامی اجتماع کی اجازت طلب کی ہے ، درخواست میں ریلی کی اجازت کیساتھ ساتھ سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔

درخواست صدر مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری، سیکریٹری جے یو آئی مفتی محمد عبداللہ اور صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن ابرار احمد کی جانب سے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن اسلام آباد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاکہنا ہے کہ احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے، پورے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے کارکن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر طارق فضل کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی درخواست میں احتجاج کا لفظ شامل ہے،  دھرنے کا لفظ شامل نہیں۔