پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ درست قرار پایا تو نیب قوانین کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوجائے گا، فائل فوٹو 
میڈیا  کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، فائل فوٹو

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ

حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلیے خصوصی پالیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے ، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا ۔

خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلیے تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیدیا ہے اور پہلا مطالبہ چیف جسٹس کے استعفے کا کر دیا ہے ۔