عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو

تحریک انصاف پرپابندی عائد کرنے کا منصوبہ تیار ہے ، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تقریباً 7 ہزار قائدین، کارکن اور خواتین کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا، یہ تحقیق تک نہیں کی گئی کہ سرکاری عمارتوں کو نذرآتش کرنےمیں کون ملوث تھا۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سب سےبڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔

عمران خان نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر قبضہ جمانے اور دستور کو پیروں تلے روندنے میں غنڈوں کی سہولت کاری کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ تمام شہری پُرامن احتجاج کے لیے تیار رہیں کیونکہ اگر عدالتِ عظمٰی اور آئین کو تباہ و تاراج کردیا گیا تو تصوّرِ پاکستان ہی دم توڑ دے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ قوم بھرپور پُر امن احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہے۔