لال حویلی پر چھاپہ ، شیخ رشید گرفتار نہ ہوسکے

راولپنڈی(امت نیوز)پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے گھر لال حویلی پر چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتار نہیں ہوسکی ۔

شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر وڈیو پیغام میں کہا کہ لال حویلی میں ایلیٹ فورس کے سیکڑوں اہلکار داخل ہوئے ہیں ، پولیس اہلکار مجھے اور راشد حفیظ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

شیخ رشید نے واضح کیا کہ ہم کسی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ۔حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہاہے ۔یہ چاہتے ہیں ہم وہ کام کریں جس سے قومی نقصان ہو ، مگر ہم مر جائیں گے کبھی قومی نقصان نہیں کریں گے ۔ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اگر اس جرم میں ہماری گرفتاری اور قید ہوتی ہے تو اس کے لیے میں اور راشد شفیق تیار ہیں