دوسرا ون ڈے میں بھی پاکستان شاہینز کو 80 رنز سے شکست

ہرارے (اُمت نیوز)زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 80 رنز سے ہرا کر 6 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے سلیکٹ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ایک موقع پر زمبابوے سیلیکٹ کی نو وکٹیں 169 پر گر گئیں لیکن آخری نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بلیسنگ مزربانی نے 24 گیندو ں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
عامر جمال نے 5 اور شاہنواز دھانی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر تی گئیں۔ البتہ کپتان عمران بٹ نے 45، مبصر خان نے 44 اور محمد ہریرا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی اور پوری ٹیم 38ویں اوور میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔
زمبابوے سیلیکٹ نے میچ0 8 رنز سے جیت کر 6 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔