سعودی عرب میں شدید طوفانی ژالہ باری کا نیا ریکارڈ قائم

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھرمیں تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے والے موسمی حالات کے باعث سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیر میں طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ شدید ژالہ باری کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ السودہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر بارش اور ژالہ باری سے موسم بھی ٹھنڈا ہوگیا۔ ژالہ باری کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے مناظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ شدید برف باری ہوئی ہے جسے ہٹانےکے لیے مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔خمیس مشیط میں ہونے والی ژالہ باری سے جہاں مقامی شہری اور سیاح لطف اندوز ہوئے وہیں شہری اس قدر خوفناک ژالہ باری پرحیران ہیں۔