جوبائیڈن سے بارش کے دوران چھتری نہ کُھلنےکی ویڈیو وائرل

امریکا(اُمت نیوز)امریکا کے صدر جوبائیڈن بارش کے دوران چھتری کھولنے کی کوشش کرتے رہے تاہم چھتری نے ان کی نہ مانی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے جاپان میں طیارے سے اترنے کے فوراً بعد بارش کے باعث چھتری کھولنے کی کوشش کی جو نہ کھل سکی۔
رپورٹس کے مطابق جاپان پہنچنے پر اس دوران وہاں کے وزیر نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھتری کھولنے میں ناکام ہونے کے بعد جوبائیڈن نے اسے اپنے ہاتھ میں ہی رکھا جبکہ وہاں موجود ایک شخص نے کچھ دیر میں ہی ان کے لیے دوسری چھتری کا انتظام کر لیا۔