مسلح افراد نے قطر کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ فائل فوٹو
مسلح افراد نے قطر کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ فائل فوٹو

سوڈان میں قطری سفارت خانے پر حملہ، توڑ پھوڑ

خرطوم:سوڈان کے دارالحکومت میں گمسان کی لڑائی جاری ہے۔ مسلح افراد نے قطری سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔

شدید لڑائی کے دوران دارالحکومت خرطوم کا جڑواں شہر اومدرمان میں سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت کے ارد گرد کا علاقہ بمباری کا نشانہ بنتا رہا۔ اس دوران مسلح افراد نے قطر کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔

مسلح افراد سفارت خانے میں داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔ عمارت کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی۔ حملے کے وقت قطری سفارت خانے میں عملہ موجود نہیں تھا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں حملے کی مذمت کی اور متحارب گروپس سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عملے کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا جس کی وجہ سے عملہ محفوظ رہا۔