میکسیکومیں کارشوکے دوران فائرنگ ،10افراد ہلاک،9زخمی

میکسیکوسٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں ایک کارریسنگ شو کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے

فائرنگ کا واقعہ میکسیکو کےشہر اینسوناڈا کے علاقے سین وسینٹے پیش آیا

حکام کے مطابق آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر ایک دم  وہاں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کر دی۔

حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد اپنی گرے رنگ کی وین میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس، فائربرگیڈکے اہلکاروں اور میکسیکن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔