انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا، فائل فوٹو
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا، فائل فوٹو

سینیٹر اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار

اسلام آباد : تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کیا گیا تاہم جیسے ہی وہ باہر نکلے، انہیں پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا اور لاہور منتقل کیا جائے گا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کی رہائی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 9 مئی واقعات کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا گیا تھا۔