جاپان : چاقو حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

ناکانو(نیٹ نیوز) جاپان کے شہر ناکانو میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے شہرناکانو میں فائرنگ اور چاقو کا مقابلہ ہوا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے ایک شخص نے خاتون کو چاقو مار دیا ہے۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون اور اہلکاروں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم خاتون اور دونوں پولیس اہلکار جانبر نہ ہو سکے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا اور بتایاجارہا ہے کہ وہ کسی مکان میں چھپ گیا ہے ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور آمدورفت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ان کے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے، فائل فوٹو

خدیجہ شاہ کیس ,پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے، امریکا

توقع ہے پاکستانی حکام شفاف اور منصفانہ ٹرائل کویقینی بنائیں گے۔ ترجمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔