پی ٹی آئی کے نطریاتی کارکنان کی بڑی تعداد اکبر ایس بابر سے رابطے کر رہی ہے- فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے نطریاتی کارکنان کی بڑی تعداد اکبر ایس بابر سے رابطے کر رہی ہے- فائل فوٹو

لودھراں سے تحریک انصاف کا صفایا

ملتان: لودھراں کے سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اورعہدیداروں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 224 ملک آصف اعوان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ، سینئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی طاہر امیر خاں غوری نے بھی پارٹی کو الوداع کہہ دیا،ذرائع کاکہناہے کہ ملک عابد چنڑ،یاسر چنڑ،سیکریٹری طلاعات پی ٹی آئی نے بھی پارٹی چھوڑ دی ۔

تحریک انصاف لودھراں کے ٹکٹ ہولڈر آصف اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ پر دل بہت اداس ہے ، تمام ساتھیوں کی طرف سے 9 مئی واقعہ کی مذمت کرتا ہوں،عملی سیاست سے علیحدگی، تمام عہدے واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔

طاہر امیرغوری کا کہناتھا کہ ہم اپنے عہدوں سے علیحدہ ہوتے ہیں اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

روسی پارلیمنٹ پر پاکستانی جھنڈا لہرایا گیا، سنجراتی کا خطاب

چیئرمین سینیٹ کی روسی فیڈریشن کونسل کے اسپیکر سے ملاقات- دونوں ممالک کے عوام تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں- خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔