خاور مانیکا کے بیانات کے بعد پیر صاحب کا کوئی تعویز اثر نہیں کر رہا، فائل فوٹو
خاور مانیکا کے بیانات کے بعد پیر صاحب کا کوئی تعویز اثر نہیں کر رہا، فائل فوٹو

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

سیالکوٹ: سابق صوبائی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ عمران اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے بھرپور منصوبہ بندی کرے کے ایک سازش تیار کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا اورغیر ملکی آقاوں کو خوش کرنا مقصود تھا۔ اس دن شہدا کی یادگاروں کی جس طرح بے حرمتی کی گئی، قومی ورثے کو جس طرح تباہ کیا اس نے ہر پاکستانی کی روح کو زخمی کیا۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی منصفانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ بھی کیا، مزید کہا کہ میرے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، میری سیاست کا سلوگن سیاست نہیں، ریاست ہے۔ ہم نے اسی ریاست میں رہنا ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔

انہوں نے کہاکہ میرا یقین ہے کہ شہدا کی محبت اور وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جنہوں نے شہدا کی بے توقیری کی انہوں نے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا اور نظریئے کو پارہ پارہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ان کا ایجنڈا پاکستان کیلئے زہر قاتل بن گیا۔ وہ سب سے پہلے دوستوں کیلئے دشمن بنتے ہیں، ڈسنا، ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرنا اور پھینک دینا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔  یہی وجہ ہے کہ آج وہ بندگلی میں کھڑے ہیں۔ جو لوگ انہیں بند گلی میں پہنچایا وہ شکلیں اب صرف ٹویٹ کر کے یا پریس کانفرنس کر کے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔