مغل پورہ میں پولیس گاڑیاں توڑنے کے کیس میں 19 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے، فائل فوٹو
مغل پورہ میں پولیس گاڑیاں توڑنے کے کیس میں 19 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے، فائل فوٹو

جناح ہائوس حملہ، "ایجنسی اہلکار” پی ٹی آئی کا شرپسند نکلا۔ پراپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ایجنسیوں کا اہل کار قرار دیا جانے والا شرپسند بھی پی ٹی آئی کا کارکن نکلا۔

لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے میں مرکزی شرپسند  سے متعلق بنایا گیا بھیانک پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، شرپسند پی ٹی آئی کا کارکن نکلا، جس کا نام عمران محبوب ہے، اور اس حوالے سے اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی تصدیق کردی۔

شر پسند شخص کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا ہی میں جناح ہاؤس بھیجا گیا، تاکہ اُس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اسے ایجنسیوں کا اہل کار قرار دے کر جناح ہاؤس پر حملے کا سارا الزام سکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے جب کہ شرپسند درحقیقت نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔

عمران محبوب کے بارے میں  سیاسی جماعت کی قیادت کے علاوہ دیگر سرغنوں کی جانب سے بھی ببانگ دُہل ایجنسیوں کا اہل کار قرار دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیوں کا بندہ قرار دیتے ہوئے جھوٹا، بے بنیاد  اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا ۔