جہانگیر ترین نے ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کردیا

لاہور(امت نیوز) جہانگیر ترین نے پارٹی کا باضابطہ اعلان کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنماوں سمیت 100 کے قریب سابق ارکان اسمبلی نے شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قائدپر اعتماد کا اظہار کر دیا ۔جس کا باضابطہ اعلان کل شام (جمعرات ) پانچ بجے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما علیم خان کی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں راجا یاسر ہمایوں ، ملک خرم ،مراد راس، میاں خالد و دیگر شریک ہوئے۔

اس عشائیہ کے دوران جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے نئی جماعت کا اعلان کیا گیا۔ 100 کے قریب سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

100کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قائد جہانگیر ترین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، استحکام پاکستان میں شمالو ہونے والوں میں عامر کیانی، مولوی محمود ، ڈاکٹر مراد راس، جی جی جمال ، جے پرکاش، اجمل وزیر ، نعمان لنگڑیال اور  نوریز شکور بھی شامل ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے فواد چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بھی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ، سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی جہانگیر ترین کے ساتھ شامل ہوگئے۔

دوسری طرف نو مئی کے واقعات کے بعد پارٹی کو خیر باد کہنے والوں میں عامر کیانی، محمود مولوی، راجہ یاور کمال، فردو عاشق اعوان، رانا نذیر، پیر سعید الحسن شاہ، عمیر نذیر، خالد محمود، جاوید انور اعوان، جلیل شرقپوری، رائے اسلم ،جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، ملک نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوں گے۔