تمام افراد کیخلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں، فائل فوٹو
تمام افراد کیخلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں، فائل فوٹو

9مئی کو احتجاج نہیں، پی ٹی آئی نے فوج کیخلاف بغاوت کی، خواجہ آصف

اسلام آباد (امت نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو عام احتجاج نہ سمجھا جائے، اُس روز بغاوت ہوئی جس کے پیچھے اندرونی و بیرونی طاقتیں تھیں۔ جو لوگ گرفتار ہیں وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آلہ کار تھے۔

نجی  ٹی وی  سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اِن ہنگاموں میں 200 فیصد ملوث تھے۔ ذمہ دار یہ بالکل نہیں کہہ سکتے کہ انہیں تو پتہ ہی نہیں تھا۔ ان ہنگاموں کے پیچھے اندرونی و بیرونی طاقتیں تھیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شرپسندی کرنے والے اب انسانی حقوق کی آڑ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دہری شہریت کے حامل جو افراد پاکستان میں مقیم ہیں ان پر بھی ہمارے قانون کا اطلاق لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن پی ٹی آئی قیادت اورکارکنوں نےآرمی تنصیبات پر چڑھائی کی،پرتشدد واقعات کی قیادت پی ٹی آئی کے رہنما کر رہے تھے، جلاؤ گھیراؤ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو عام احتجاج کے طور پر نہ لیا جائے، میرے خیال میں 9 مئی کو بغاوت ہوئی تھی۔ آرمی چیف کی بات سوفیصد درست ہےکہ افواج اور عوام میں گہرا تعلق ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات ہماری بڑی خواہش ہے، 5 سے 6 ملین افغان باشندوں کا بوجھ ہم نہیں اٹھا سکتے، ایسے افغان شہری پاکستان میں بیٹھے ہیں جنہیں اپنے وطن جانا چاہیے

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات ہماری بڑی خواہش ہے، 5 سے 6 ملین افغان باشندوں کا بوجھ ہم نہیں اٹھا سکتے، ایسے افغان شہری پاکستان میں بیٹھے ہیں جنہیں اپنے وطن جانا چاہیے۔