فائل فوٹو
فائل فوٹو

”استحکام پاکستان“ کا نام چوری کا نکلا،جہانگیر ترین کو لیگل نوٹس جاری

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف اور صدر کو پارٹی نام چوری کرنے پر لیگل نوٹس بھیجوا دیا گیا

تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل جہانگیر ترین کی نئی پارٹی ”استحکام پاکستان“ کا نام مبینہ طور پر چوری کرکے رکھا گیا ہے، اور اس حوالے سے پارٹی کے پیٹرن انچیف اور صدر کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

لیگل نوٹس الیکشن کمیشن کے رجسٹرڈ ”استحکام پاکستان تحریک“ کے بانی احمد کلیم کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ”استحکام پاکستان تحریک“ کے نام سے سیاسی جماعت رجسٹرد ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ”استحکام پاکستان تحریک“ کو 2022 میں رجسٹرڈ کروایا گیا، اور ہماری جماعت کو سکے کا انتخابی نشان بھی الاٹ کیا جاچکا ہے، نئی جماعت کی تشکیل الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔