چین سے آج ایک ارب ڈالر آجائیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کو ہم نے جو قرض واپس کیا تھا وہ دوبارہ مل رہاہے،چین سے آج ایک ارب ڈالر آجائیں گے،چین کے ساتھ قرض کے معاملے پر گفتگو مکمل ہو چکی ہے،بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30کروڑ ڈالر کیلیے بات ہو رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بجٹ اسٹرٹیجی پیپر میں تاخیر کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت میں تاخیر تھی،ہم نے بجٹ میں آئی ٹی سیکٹراورایس ایم ایز پر توجہ دی، 3.5شرح نمو حاصل کی جاسکتی ہے۔