انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا، فائل فوٹو
انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا، فائل فوٹو

ایک سینئر جج نے کہا اس عدالت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف بینچ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ  ایک سینئر جج نے گذشتہ روز کہا اس عدالت کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں۔

قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ میں 9 رکنی بینچ بیٹھا، ایک سینئر جج نے کہا میں اس عدالت کو نہیں مانتا، اس عدالت کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں، قانون کہتا ہے بینچ 3 سینئر ججوں کی کمیٹی بنائے گی،9 رکنی بینچ کو سینئر ججوں کی کمیٹی نے نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یونان میں ڈوبنے والی کشتی میں 700 نوجوانوں کو سوار کروایا گیا تھا جبکہ گنجائش 400 افراد کی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے۔ 281 خاندانوں نے حکومت سے رابطہ کیا، متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلیے ڈیسک قائم کر دیے گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔