میر کراچی انتخاب،پی ٹی آئی کے مزید7 بلدیاتی نمائندوں کی رکنیت ختم

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نےارکان کی رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

June 26, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: میئر کراچی کے انتخاب میں عدم شرکت پر پی ٹی آئی نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔

پی ٹی آئی سے نکالے گئے افراد میں عبدالرحمان خان، طاہر پرویز، منیدالرحمان، حیات اللہ، سید امجد حسین، عاطف حیات اور دولت خان شامل ہیں۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نےارکان کی رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔اب تک پی ٹی آئی کے 24 بلدیاتی نمائندوں کی رکنیت منسوخ کرچکی ہے۔