بھارت میں ہولناک واقعہ،ایک شخص نے بیوی کے دوست کا گلا کاٹ کرخون پی لیا

بنگلورو(نیوز نیٹ) بھارت میں ہونے والی لرزہ خیز واردات میں ایک شخص نے بیوی کے دوست کا گلا کاٹ کر خون پی لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں رہائشی وجے نامی شخص کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے ماریش نامی آدمی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ وجے اپنے دوست کے ساتھ دن دہاڑے ماریش کو زبردستی قریبی جنگل میں لے گیا اور اس کا گلا کاٹ کر خون پی لیا۔

اس ہولناک واردات کے دوران وجے کا دوست ویڈیو بناتا رہا جو اس نے بعد میں سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ قریبی گاؤں میں رہنے والوں نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی شخص کو چھڑایا اور پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وجے کو گرفتار کرلیا اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔