شادی میں آئے مہمانوں کی شاہانہ تواضع کی گئی، فائل فوٹو
شادی میں آئے مہمانوں کی شاہانہ تواضع کی گئی، فائل فوٹو

ترکیہ میں مہنگی شادی، دلہن کو4 کلو سونا، ساڑھے 6 کروڑ سلامی

انقرہ:  ترکیہ میں معروف صنعتکار کی شادی اتنی پرآسائش تھی کہ دلہن کو 4 کلو سونا اور دلہے کو ساڑھے 6 کروڑ کی سلامی ملی، مہنگی ترین شادی پر بے دریغ اخراجات کیے گئے۔

ترکیہ کی کاروباری شخصیت آدم دورمازاور سزداریگیزار کی شادی میں 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جو ترکیہ کے علاوہ بیرون ممالک سے خصوصی طور پرآئے جن میں عراق، ایران، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ سمیت ممالک شامل ہیں۔ شادی میں آئے مہمانوں کی شاہانہ تواضع کی گئی، منفرد ڈشوں کا اہتمام کیا گیا جن کیلیے 100 بکرے ذبح کیے گئے۔

چاول کی مختلف سوغاتیں، زاتزکی اور رنگ برنگی مٹھائیاں بھی دسترخوان کی رونق بڑھا رہی تھیں۔