سرچ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ اپنے پیاروں کو اسپتال لے کر گئے۔ فائل فوٹو
سرچ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ اپنے پیاروں کو اسپتال لے کر گئے۔ فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

نابلس: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قدیم شہر نابلس پر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فورسز کی اس جارحیت میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

دونوں کو نابلس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک گھر کے دروازے کو گولیوں سے چھلنی کردیا اور گھر میں زبردستی داخل ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے گھر میں موجود دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور اسپتال لے جانے کی بھی اجازت دی۔ سرچ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ اپنے پیاروں کو اسپتال لے کر گئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو اسپتال لایا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

فلسطینی ٹیلی ویژن کے مطابق صہیونی فورسز نے آج جمعہ کو حملہ کیا۔ ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر میں فوجی کمک بھیجی ہے۔ پرانے شہرکے مشرقی محلے میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا اورایک نوجوان کو ہتھیار ڈالنے کا کہا۔

سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی نے بھی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی سپیشل فورس نے نابلس کے پرانے شہر کے ’’حبلہ‘‘ محلے پر دھاوا بولا۔ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے شہر پر دھاوا بولا ۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بتایا کہ نابلس میں آپریشن اس ہفتے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف تھا۔