بھارت میں بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی ہے، فائل فوٹو
بھارت میں بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی ہے، فائل فوٹو

بھارت میں ٹماٹر پیٹرول سے مہنگا،عوام کے ہوش اڑ گئے

نئی دہلی: بھارت میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، ٹماٹروں کی قیمت میں اضافے سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت میں 445 فیصد اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیے ، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت میں بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ جون اور جولائی میں عموماً بھارت میں ٹماٹرکی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن اس بارے قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیاہے۔

نئی دہلی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120 روپے ہے، ٹماٹر کی سال کے آغاز پر قیمت صرف 22 روپے کلو تھی، اب بھارت میں پیٹرول کی قیمت 96 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ٹماٹر کی قیمت 120 روپے ہے۔