دولہے کو وگ پہن کر گنجا پن چھپانا مہنگا پڑگیا،سسرالیوں نے پیٹ دیا

پٹنہ (نیوز نیٹ ) بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں دولہے کو وگ پہن کر گنجا پن چھپانا مہنگا پڑگیا،سسرالیوں دھوکا ملنے پر خوب پٹائی لگائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر دلہا کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، دلہے نے اپنے سر پر نقلی بال لگائے ہوئے تھے اوراس بات سے اپنے سسرالیوں کو بے خبر رکھا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارات لے کر آنے والے دلہے کے سر پر قدرتی بال موجود نہیں تھے اس نے شادی کی پوری تقریب میں اپنے سر پر مصنوعی بال لگائے ہوئے تھے، تاہم دلہے کے گنجے ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب دلہن کے رشتہ داروں کے ساتھ آئے ایک شخص کو اس پر شک ہوا اور اس نے باقی لوگوں کو بھی اس سے متعلق بتا دیا، جس پر لوگوں نے دلہا کو مارنا شروع کردیا۔