پاکستانی شوہرغلام حیدر نے نوائیڈا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، فائل فوٹو
پاکستانی شوہرغلام حیدر نے نوائیڈا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، فائل فوٹو

سیما حیدرکی شادی کا معاملہ، خفیہ اداروں کی ابتدائی رپورٹ

کراچی: پاکستانی خاتون سیما کے بھارت جا کر شادی کرنے کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی۔رپورٹ کے مطابق سیما کے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، سیما حیدر کے پاکستان سے نیپال جانے کا معاملہ صرف بھارتی شہری سے تعلقات ہیں۔سیما رضا دختر غلام رضا نے 15 فروری 2014 کو جیکب آباد کی عدالت سے شادی کی اجازت لی.

عدالتی اجازت کے بعد اس نے غلام حیدر جاکھرانی سے شادی کی۔عدالتی بیان میں سیما حیدر نے اپنی عمر 19 سال بتائی تھی، یکم جنوری 2018 سے 2 جنوی 2021 کے درمیان سیما نے 4 بچوں کو جنم دیا، اس کا والد رکشہ ڈرائیور، سرکاری ملازم بھائی اور 2 بہنیں ہیں۔سیما نے فلائٹ ایف زیڈ 336 کے ذریعے پہلا سفر کیا، وہ رواں سال 10 مئی کو فلائٹ دبئی کے ذریعے شارجہ سے کراچی واپس آئی۔

سیما نے 18 مئی کو فلائٹ نمبر G9542 کے ذریعے بچوں کے ہمراہ سفر کیا، اس نے کراچی سے فلائٹ لی،اس سے قبل اس کے کسی فضائی سفر کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔رپورٹ کے مطابق نادرا میں شناختی کارڈ بنوانے کے دوران سیما کی عمر کا اندراج غلط کرایا گیا۔