معمرجوڑے کی بارش میں ’’رم جھم گرے ساون’’ پرپرفارمنس سوشل میڈیا پروائرل

ممبئی : ممبئی کے بزرگ جوڑے کی بالی ووڈ کے مشہور گانے ’رم جھم گرے ساون‘ پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق  ایک بزرگ جوڑے کو مشہور گانا ’’رم جھم گرے ساون‘‘ جو کئی دہائیوں پہلے گایا گیا تھا اور دراصل  ففلم ’’ منزل ‘‘ کے لئے معروف اداکار امیتابھ بچن اور موسمی چیٹرجی پر فلمایا گیا تھا ۔ 1979میں ریلیز ہونے والی فلم کا یہ دوگانا لتا منگیشکر اور کشور کمار نے گایا تھا ۔

انہی کی طرح کا لباس پہنا، وہ ہی جگہیں دکھائیں اور ہو بہو اداکاری کی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ معمر جوڑے کا ویڈیو کلپ  اسی گانے پر  انہی مقامات پر دوبارہ  شوٹ کیا گیا ہے جہاں اسے 1979 میں  ریکارڈ کیا گیا تھا۔  حتی کہ کپڑے بھی امیتابھ بچن اور موسمی چیٹر جی جیسے پہنے گئے ہیں ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی