سعودی عرب: ہولناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

دمام (اُمت نیوز) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی علاقے البطحا میں دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کےنتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔

سعودی ہلال احمرنے ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو دمام کے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ٹریفک حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔