یہ اندوہناک واقعہ بھارتی شہر لکھنؤ میں پیش آیا، فائل فوٹو
یہ اندوہناک واقعہ بھارتی شہر لکھنؤ میں پیش آیا، فائل فوٹو

دشمنی باپ سے، درندے نے 3 بچوں کو گاڑی تلے روند ڈالا

لکھنؤ : بھارت میں باپ سے دشمنی پر درندے نے 3 بچوں کو گاڑی تلے روند ڈالا، ملزم کو فرار کی کوشش پر لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

بھارتی شہر لکھنؤ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے میں گاڑی میں سوار شخص نے اپنے مخالف کی تین بچوں کو گاڑی سے روند ڈالا جس پر تینوں بچے شدید زخمی ہو گئے۔ لوگوں نے واردات کے بعد بھاگنے والے گوندا کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور بچوں کو ہسپتال منتقل کروایا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں گوندا بچوں کو گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہو رہا تھا کہ لوگوں سے اس کو پکڑ لیا۔